سعودی عرب، سالٹ ٹیسول کانفرنس 27 اپریل سے شروع ہوگی

جمعرات 19 اپریل 2018 11:10

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عرب میں سالٹ ٹیسول کانفرنس 2018 ء کا اجراء 27 اور 28 اپریل کو ہوگا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدہ میں منعقد کی جانے والی دو روزہ کانفرنس میں 50 سے زیادہ ممتاز بین الاقوامی اور مقامی مقررین ، پبلیشرز، یونیورسٹیوں اور اداروں کی اہم شخصیات شرکت کریںگی۔

(جاری ہے)

اس سال کانفرنس مس عمرین نجمی اور مس فاطمہ اعظم کی سربراہی میں ہو گی۔ سالٹ ٹیسول مملکت میں واحد تنظیم ہے جسے ٹیسول انٹرنیشنل اور آئی اے ٹی ای ایف ایل نے کانفرنس کے انعقاد کا اختیار دیا ہے۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس ہوںگی جبکہ کنڈر گارڈن سے یونیورسٹیوں تک کے اساتذہ لیکچر دیں گے۔ کانفرنس کا مقصد سعودی ویژن 2030 کو آگے بڑھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :