جرمن دارالحکومت برلن میں یہودی ٹوپی پہننے والے دو افراد پر حملہ ، سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی مذمت

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) جرمن دارالحکومت برلن میں یہودی ٹوپی کِپا پہننے والے دو افراد پر حملہ کیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے۔جرمن وزیر انصاف کاتارینا بارلے نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انکے مطابق برلن میں کھلے عام ایسے حملے ناقابلِ برداشت ہیں۔ یہ واقعہ جرمن دارالحکومت کے علاقے پرینسلاؤر بیرگ میں رونما ہوا ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب چانسلر مرکل نے سامیت دشمنی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ایک کمشنر کا دفتر قائم کیا ہے اور اس منصب کے لیے کمشنر نے حلف گزشتہ ماہ اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :