شامی علاقے دوما میں اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم پر فائرنگ

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) شام کے علاقے دوما جانے والی اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ تفتیشی ٹیم دوما میں مبینہ کیمیکل حملے کی تفتیش کے لیے دوما پہنچی تھی۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقاقوام متحدہ کے اہلکار نے فائرنگ کے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم پر فائرنگ گزشتہ منگل کو کی گئی ۔ تفتیشی ٹیم کا تعلق کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی ادارے او پی سی ڈبلیو سے ہے۔واضح رہے کہ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع قصبے دوما پر مبینہ گیس حملہ 7 اپریل کو کیا گیا تھا جس میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔