براوو ، کوہلی اور ہربھجن سنگھ نے سٹیج پر ایسا رنگ جمایا کہ حاضرین جھوم اٹھے

جمعرات 19 اپریل 2018 11:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیمپیئن گانے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈی جیبراوو کا نیا گانا بھی ریلیز کر دیاگیا ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دھوم مچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی شہر ممبئی میں ہونیوالے ایک ایونٹ کے دوران جب ڈی جے برائو نے اسٹیج پر آکر اپنے نئے گیت پر پرفارمنس پیش کی تو نامور کرکٹر ویرات کوہلی اور ہر بھجن سنگھ بھی اسٹیج پر آگئے اور ایسا رنگ جمایا کہ حاضرین جھوم اٴْٹھے۔

ویرات اور ر ہر بھجن سنگھ نے براء وکے ساتھ ملکر اسٹیج پر خوب دھمال ڈالا اور وہاں موجودشائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔رًن دی ورلڈ نامی اس گیت کو یوٹیوب پر دس دن میں 639,623ویوزملے ہیں جبکہ ہزاروں نے پسند اور شیئر کیا ۔

متعلقہ عنوان :