گولن سے روابط کا الزام،

ترک فوج سے مزید تین ہزارفوجی نکالنے کا اعلان آرمڈ فورسز میں تین ہزار افراد کے مضبوط اسٹرکچر کا انکشاف، اعلیٰ حکام کو پیپر ورک بھیج دیا،ترک وزیردفاع

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ترکی میں گولن تحریک سے وابستگی پر فوج سے تعلق رکھنے والے مزیدتین ہزار افراد کو ملازمتوں سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمنٹ سے خطاب میں ترک وزیردفاع نے کہا کہ آرمڈ فورسز میں 3 ہزار افراد کے مضبوط اسٹرکچر کا معلوم ہوا ہے، اعلیٰ حکام کو اس بارے میں پیپر ورک بھیج دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں خصوصی حکم نامے کے ذریعے برخاستگی کا اعلان کیا جائے گا۔ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایک لاکھ 40ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے نکالا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :