حکومت نے تعلیم اورصحت کے شعبہ میں موثر اقدامات اٹھائے ہیں‘ذوالفقاراحمد

جمعرات 19 اپریل 2018 11:44

قصور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) موجودہ حکومت نے تعلیم اورصحت کے شعبہ میں موثر اقدامات اٹھائے ہیں‘ملک سے تعلیم کے فروغ کے بغیر جہالت کا خاتمہ نہیں ہوسکتا‘آج کے بچے کل کے روشن پاکستان کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹوآفیسرمحکمہ ایجوکیشن ذوالفقاراحمد نے مختلف سرکاری سکولوں کے ہنگامی دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیمی پروگرام کی بدولت شرح خواندگی بہترہوئی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں ان کی تعلیمی پالیسیوں سے آج طلباء وطالبات مستفید ہورہے ہیں ۔انہوں نے سکولوں کی سیکورٹی اورصفائی ستھرائی کا جائزہ بھی لیا۔