اسلام آباد ٹیم 14ویں قومی ویمن سافٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) اسلام آباد ٹیم 14ویں قومی ویمن سافٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، اسلام آباد ٹیم کے کوچ رمضان قصوری نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیم کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں 20 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، انہوں نیکہا کہ 14ویں قومی ویمن سافٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اوراسلام آباد شامل ہیں، یہ چیمپیئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی-