اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ 20 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں حمزہ ناصر، طلحہ بخاری، فریدشاہ، سید محمد امین خالد، علی عثمان، رحاب نعیم، ماشر ہارون، یحیی خاں، نوید حسین، فرحان، ذوالفقار خان، باسط، حمزہ خان، ، احمد، حماد، اشل، عثمان یامین اور محمد عثمان شامل ہیں جبکہ جاوید بنگش ان کھلاڑیوں تربیت دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 7 مئی تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :