پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے‘پلک رانا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) سٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ پلک رانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘نئے فنکاروں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے‘راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں پلک رانا کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ تو بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم نہیں جہاں ان کو موقع فراہم کر کے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینئیرزفنکار ہمارے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں۔بہت خوشی ہے کہ ہمارے ملک میںایسے فنکار موجود ہیں جو نئے آنے والوں کو نہ صرف سکھاتے ہیں بلکہ کام کا موقع بھی دیتے ہیں۔پلک رانا نے بتایا کہ میں راتوں رات اسٹار بننے کی بجائے صلاحیتوں کے بل بوتے پر خود کو منوانا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :