کترینہ کیف کی فیملی تصویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:58

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فیملی فوٹو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی سے عارضی وقفہ لے کر اپنی فیملی کے پاس وقت گزارنے گئی ہوئی ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو ان کے مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف ان دنوں لندن میں اپنی بہنوں اور بھائی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ ان کی 5 بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ حال ہی میں کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کیف نے ڈانس فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :