ویشلہ ویلفیئر کی جانب سے نادار طلبہ میں یونیفارم کی تقسیم

جمعرات 19 اپریل 2018 13:08

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ویشلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول بیلہ نیکو خان اور دلہ زاک گائوں کے طلبہ میں یونیفارم تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزیشن کے چیئرمین نیاز محمد، کونسلر طائف گل خاکسار نے کہا کہ ویشلہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنا ہے اور بہت جلد علاقے کے مختلف سکولوں کے طلبہ میں سٹیشنری اور سکول کی ٹوپیاں بھی تقسیم کی جائیں گی جبکہ یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہیگا۔

انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن غیر سیاسی تنظیم ہے اور ہر کوئی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال کر غریب اور نادار لوگوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :