مردان، سکول کے نادارطلباء میں مفت سٹیشنری تقسیم کے حوالے سے تقریب کاانعقاد

جمعرات 19 اپریل 2018 13:08

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) آل اعوان آف پاکستان مردان ڈویژن کی جانب سے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول نمبر2ہوتی میں ناداربچوں میں مفت کاپیاں اوردیگرسٹیشنری تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے چیئرمین علی حیدراعوان، صدرمحمداقبال اورملک دائودافضل اعوان نے گلی باغ گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2ہوتی میں منعقدہ تقریب کے دوران سکول کے نادارطلباء میں کاپیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ آل اعوان ٹرسٹ آف پاکستان کامقصدملک میں تعلیم کوفروغ دیناہے اوراس مقصدکوپوراکرنے کے لئے ٹرسٹ پورے ملک کے ناداربچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مفت کتابیں اورکاپیاں تقسیم کررہی ہیں تاکہ غریب اورنادارلوگوں کے بچوں کوبھی حصول تعلیم کے سلسلے میں مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :