کاسترو خاندان کی جگہ نیا صدر،

کیوبن اسمبلی کا دوروزہ اجلاس شروع میگوئیل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کیے جانے کا امکان،59سال بعد نیاحکمراں کاستروخاندان سے باہر کاہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 13:28

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کیوبا کی قانون ساز اسمبلی کا خصوصی دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں موجودہ صدر راؤل کاسترو کی جگہ ایک نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبا میں جو بھی نیا صدر منتخب کیا جائے گا، وہ کاسترو خاندان سے باہر کا ہو گا۔ اس کا امکان ہے کہ میگوئیل ڈیاز کانیل کو نیا صدر منتخب کر لیا جائے گا۔ راؤل کاسترو نے کیوبا کی صدارت 2006 میں سنبھالی تھی۔ انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کیوبا پر سن 1959 سے لے کر سن 2006 تک حکمران رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :