ٹرمپ کا نیا متنازع بیان، وائٹ ہاس سیکرٹری کے ہونٹوں کو مشین گن قرار دے دیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:09

ٹرمپ کا نیا متنازع بیان، وائٹ ہاس سیکرٹری کے ہونٹوں کو مشین گن قرار ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات سے سرخیاں بٹور لیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے ہونٹوں کو مشین گن قرار دے دیا۔ٹرمپ اپنے اسرائیل اور مصر کے وکٹری لیپ دورے کے بعد طیارے میں میڈیا سے بات کر رہے تھے جب انہوں نے اچانک گفتگو کا رخ اپنی 28 سالہ پریس سیکرٹری کی طرف موڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ کیرولین کے ہونٹ مشین گن کی طرح حرکت کرتے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ نے لیویٹ کے بارے میں ذاتی تبصرہ کیا ہو۔ رپورٹس کے مطابق وہ اس سے قبل بھی ان کے اندازِ گفتگو کی تعریف کر چکے ہیں۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ٹرمپ نے پوچھا: کیرولین کیسی ہیں کیا وہ اچھا کام کر رہی ہیں ایک رپورٹر کے جواب دینے پر کہ یہ آپ پر منحصر ہے، ٹرمپ نے کہا: انہیں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ کے اس بیان نے ایک بار پھر وائٹ ہاس کے اندر خواتین کے حوالے سے ان کے رویے پر بحث چھیڑ دی ہے۔