ہمیشہ دییس گرل ہی رہوں گی، پریانکا چوپڑا

جمعرات اپریل 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اداکار سلمان خان کے ٹویٹر پر فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کے جواب میں کہاکہ وہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں پلی بڑھی ہیں اور ہمیشہ دیسی گرل ہی رہیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو فلم ’’بھارت‘‘ کا حسہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بھارت آپ کو واپس گھر آنے کے لئے خوش آمدید کہتی ہے، آپ سے جلد ملاقات ہو گی لیکن ہماری فلم ہندی ہے جس کے جواب میں اداکار پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں پلی بڑھی ہیں اور ہمیشہ دیسی گرل ہی رہیں گی، انہیں فلم ’’بھارت ‘‘ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور جلد ہی فلم کے سیٹ پر ملاقات ہو گی۔