10 سال کے بعد لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا ، لاہوریے بوند بوند کو ترسیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 اپریل 2018 13:18

10 سال کے بعد لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا ، لاہوریے بوند بوند کو ترسیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) : اہلیان لاہور کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ 10 سال کے بعد لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا جس کے بعد لاہوریے بوند بوند کو ترسیں گے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کی لاہور میں پینے کا پانی دس برس کے بعد ختم ہو جائے گا، برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ روپے سے بزائد آبادی والے شہر لاہور میں پینے کا صاف پانی محض 10 برس کا مہمان رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

زیر زمین پانی کی سطح سالانہ ڈھائی فٹ کم ہو رہی ہے لیکن 100 فٹ نیچے موجود پانی آلودہ ہے اور ان صاف پانی کے لیے 700 فٹ تک بورنگ کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ 1000 فٹ نیچے پانی ہی موجود نہیں ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی شفاف نہیں ہے۔ اسے صرف برتن اور کپڑے دھونے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ واسا کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہر اور دریا سے پانی لینے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں ، ممکنہ طور پر پانی سے متعلق شہریوں کے مسائل حل کرلیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :