وزیراعظم کی جنیوا میں نوازشریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:50

وزیراعظم کی جنیوا میں نوازشریف سے ملاقات، پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل جنیوا میں سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ملاقات کرکے انہیں پاک - سعودیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد برطانیہ کے شہر لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔شہباز شریف نے لندن پہنچنے سے قبل کچھ دیر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں مختصر قیام کیا اور وہاں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو پاک - سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نواز شریف علاج کے لیے ان دنوں جنیوا میں موجود ہیں ۔