ڈی ای او زنانہ بٹگرام نے داخلہ مہم 2018ء کا آغاز کر دیا، مختلف تقریبات اور واک کا اہتمام

جمعرات 19 اپریل 2018 13:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈی ای او زنانہ بٹگرام نے داخلہ مہم 2018ء کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلہ میں مختلف تقریبات اور واک کا اہتمام کیا گیا۔10 اپریل کو مشترکہ مہم کے بعد مختلف سرکلز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکل بٹہ موڑی میں تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام مڈل، ہائی اور پرائمری سکولوں کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او ریحانہ یاسمین نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ داخلہ مہم کو ہنگامی بنیادوں پر چلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم سے آراستہ ہوں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی، جو قومیں تعلیم کے میدان میں آگے ہوتی ہیں وہی قومیں ترقی میں سب سے آگے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم اس موقع پر عہد کرتے ہیں کہ آج سے سکول میں بچوں کی داخلہ مہم کیلئے کام کریں گے، سکول سے باہر رہنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں گے۔ تقریب میں علاقہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :