ٹی ایم اے ہری پور کے اے ٹی او ریگولیشن ابرار علوی ترقی پاکر ٹی او آر بٹگرام تعینات

جمعرات 19 اپریل 2018 14:00

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ٹی ایم اے ہری پور کے اسسٹنٹ تحصیل آفیسر ریگولیشن ابرار علوی کو ترقی دیکر تحصیل آفیسر ریگولیشن (ٹی او آر) بٹگرام تعینات کر دیا گیا جنہوں نے ٹی ایم اے ہری پور سے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے ابرار علوی کو ٹی او آر بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہری پور ٹی ایم اے میں گرانقدر خدمات کی انجام دہی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف بٹگرام ٹی ایم اے میں بھی تحصیل آفیسر ریگولیشن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں حسب روایت بطریق احسن انجام دیکر ٹی ایم اے بٹگرام کی ترقی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔