Live Updates

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے جہانگیر ترین کی ملاقات ،ْ

موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 19 اپریل 2018 14:30

چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے جہانگیر ترین کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صادق سنجرانی نے سینیٹ چیئرمین کیلئے حمایت کرنے پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا ،ْ جہانگیر ترین نے چیئرمین سینیٹ کے کردار کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کرکے ان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات