غازی ملت راجہ محمد حیدر خان کی52ویں برسی کل عقیدت و احترام سے برسی منائی جائیگی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) غازی ملت راجہ محمد حیدر خان کی52ویں برسی کے حوالے سے انتظامات مکمل ،کل عقیدت و احترام سے برسی منائی جائیگی۔ تقریب کا اہتمام حیدر میموریل کے زیر اہتمام میموریل ہال اپر اڈہ میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعودخان،صدر تقریب حیدرمیموریل کے صدر راجہ ممتاز خان، قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری طارق فاروق،وزراء کرام،سیاسی جماعتوں کے علاوہ دیگر تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات برسی کی تقریب میں شرکت کریں گی،دعائیہ تقریب ساڑھی8بجے مسجد شاہ عنایت میںہوگی،اس کے بعد مرقد پر چادریں چڑھائی جائے گی،ساڑھے نوبجے جلسہ میموریل ہال اپراڈا میں منعقد ہوگا،حیدر میموریل کے صدر راجہ امحمد متازخان،راجہ اختر،جنرل سیکرٹری راجہ انصرمنظور سینئر نائب صدر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے جس میں آز ادکشمیر میں بسنے والے تما م مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکی جلائی ہوئی شمع کو جلائے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرمیموریل کے کارکنوں اور یوتھ نے کہا کہ بروقت جلسہ اور دعائیہ تقریب میں شرکت کریں چونکہ جمعہ المبارک کی وجہ سے جلسہ کی کارروائی بروقت شروع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :