دولت مشترکہ کانفرنس،

بھارتی وزیراعظم مودی کی آمد پرلندن میں احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 14:52

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کی آمد پرلندن میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،آصفہ بانو کے زیادتی و قتل اور خالصتان موومنٹ کے کارکنان نے بڑا احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھارتی جھنڈا بھی پھاڑا گیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے ملک میں انتہاپسندی کیخلاف بیرون ملک میں بھی شدید احتجاج کا سامنا ہے۔لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر کے باہر700 سے زائد افراد نے کشمیر میں بھارتی مظالم، بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی اور زیادتی کے واقعات کیخلاف شدید احتجاج کیا۔