آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق20اپریل کو ضلع باغ اور ضلع بھمبر کے تین روزہ دورہ پر مظفرآباد سے روانہ ہوں گے

جمعرات 19 اپریل 2018 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم چوہدری طارق فاروق20اپریل کو ضلع باغ اور ضلع بھمبر کے تین روزہ دورہ پر مظفرآباد سے روانہ ہوں گے مظفرآباد سے دن 11:30بجے دن باغ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں بنی بساری کے مقام پر جسٹس سردار اظہر سلیم بابر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کریں گے اور رات آٹھ بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے جہاں اسے اگلے روز مورخہ 21اپریل کو صبح نو بجے پنجیڑی ضلع بھمبر کے لیے روانہ ہوں گے ۔

گیارہ بجے دن گرلز ڈگری کالج پنجیڑی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ دوپہر ایک بجکر تین منٹ پر گرلز پرائمری سکول مجہال کی عمارت کا افتتاح کریںگے جبکہ تین بجکر تیس منٹ پر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی بھمبر کی عمارت کا سنگ بنیادرکھیںگے۔

(جاری ہے)

رات قیام بھمبر کرنے کے بعد اگلے روز 22اپریل کو دس بجے دن پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس بھمبر میں مسلم لیگ ن کے عوامی وفود سے ملاقات کریں گے اور ایک بجے دن میرپور روانہ ہوں گے۔ دو بجے دن راجہ طارق محمود کی شادی میں شرکت کے بعد تین بجے سہ پہر پی ڈبلیو ڈیی ریسٹ ہائوس میرپور میں کمشنر میرپور ، ڈی آئی جی پولیس میرپور اور ایس ایس پی میرپور سے ملاقات کریں گے ۔ بعدازاں پانچ بجے شام اسلام آباد کے لیے روانہ ہو جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :