
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور تشدد سے انسانی حقوق کی صورتحال متاثر ،
خطے کے لئے مسائل پیدا ہورہے ہیں، بھارتی فوجی کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آزادانہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرکے اسے اپنی رپورٹ جنرل اسمبلی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کریں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کا بیان
جمعرات 19 اپریل 2018 16:04

(جاری ہے)
حال ہی میں معصوم کشمیری بچی آصفہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی حکومت کے اس غیر ذمہ درانہ طرز عمل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فعل میں ملوث شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے بھارتی عوا م کی جانب سے بھرپور آواز اٹھائی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بد قسمتی سے پوری کشمیری آبادی قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں غیر محفوظ ہے۔ وہ ان کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے جو پر امن طورپر اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ وہ آپریشن کے نام پر ان سے تشدد اور غیر انسانی سلو ک روا رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اس بربریت کشمیری عوام میں قابض افواج کے خلاف اشتعال بڑھ رہا ہے اور یہ میڈیا میں شائع ہونے والی ان تصوریوں میں دیکھا جا سکتاہے جس میں سکول یونیفارم میں ملبوس طلباء و طالبات قابض افواج کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمل کشمیری عوام کے جذبے کا عکاس ہے جو بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے بھارتی حکومت سے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طورپر پاکستان کے ساتھ بامقصد مذاکرات کی میز پر آئے اس مسئلہ کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ۔ مولانا فضل الرحمن نے خبردار کیاکہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے طاقت کے بے رحمانہ استعمال اور تشدد سے نہ صرف انسانی حقوق کی صورتحال متاثر ہورہی ہے بلکہ اس سے خطے کے لئے بھی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.