ڈاکٹر امجداجہ پمزکے نئے ای ڈی، نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی مبارکباد

امید ہے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چھوٹے ملازمین پر شفقت کا ہاتھ رکھیں گے،طاہرورک،تنویز نوشاہی ودیگر کابیان

جمعرات 19 اپریل 2018 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پمز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر امجدمحمود راجہ کوپمز کا نیاایگزیکٹو ڈائریکٹر مقررہونے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے،جمعرات کو نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری طاہر محمود ورک،صدرحامی محمدحنیف اورجنرل سیکرٹری ملک طاہر محمود اعوان ،رضوان کیانی،پرویز پطرس،آفتا زمان،تنویز نوشاہی ،راجہ فخر عباس،آفتاب مغل،نازپروین اوردیگرنے ایک بیان میں ڈاکٹر امجدمحمود راجہ کوپمز کا نیاایگزیکٹو ڈائریکٹر مقررہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امیدظاہرکی کہ نئے ایگزیکٹوڈائریکٹر چھوٹے ملازمین پر شفقت کا ہاتھ رکھیں گئے اوربڑے پروفیسرز،ڈاکٹرز اورآفیسرزجو مقرروقت پر ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتے ان پرنظر رکھیں گے اوران کو وقت پر آنے کا پابند بنائیں گے تاکہ مریضوں کا بروقت علاج ممکن ہوسکے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر امجد محمودراجہ کی زیر نگرانی ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا نظام بہت اچھا ہوا ہے مریضوں کو دستیاب سہولیات میں اضافہ ہوا ہے جس پرمریضوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :