آزاد کشمیر کی حکومت راجہ محمد فاروق کی زیر قادت آزاد کشمیر میں بلاتخصیص اور مثالی تعمیر وترقی کی خواہاں ہے ،ْوقار احمد نور

جمعرات 19 اپریل 2018 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر منصوبہ بندی وترقات وقاراحمدنور نے کہا ہے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق خان کی زیر قادت آزاد کشمیر میں بلاتخصیص اور مثالی تعمیر وترقی کی خواہاں ہے اور اس ضمن میں ترقیاتی فنڈ ز کی منصفانہ ا وربر وقت تصرف کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہو ں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فی حلقہ 5کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ واٹر شیڈ مینجمنٹ اور پلانٹیشن کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادوایات کے لیی10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امسال بجلی کی سہولیات میں بہتری کیلئے بھی حصوصی اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔

اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے ایک ہزار ٹرانسفارمر خرید کیے جائیں گے۔وزیر منصوبہ بندی آزاد کشمیر نے مزید بتایا ہے کہ امسال 542کلومیٹر لمبی مرکزی شاہرات تعمیر کرنے کے علاوہ ایک کلو میٹر لمبے پل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ہر حلقہ میں 10کلومیٹر لمبی لنک روڈ بھی تعمیر کی جائیں گی ۔جس سے آزاد کشمیر بھر کے عوام کو بہتر سفر ی سہولتیں میسر آسکیں گی۔

تعمیر وترقی کے محکموں کی استعاداد کا رکو بہتر بنایا جارہا ہے جسکی بدولت رواں مالی سال کا84فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کردیا گیا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آئیندہ3سالوں میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو جائے گا ۔امسال 248تعلیمی اداروں کی عمارات مکمل کی جائیں گی جبکہ 15کروڑ روپے کی لاگت سے بڑوڑھا سفاری پارک کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :