ساہیوال، غیرت کے نام پر جیٹھ رمضان نے فضیلہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) نواحی چک 94نائن ایل میں غیرت کے نام پر جیٹھ رمضان نے فضیلہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے رب نواز کے بڑے بھائی رمضان کو رب نواز کی بیوی دو بچوں کی ماں فضیلہ بی بی پر شبہ تھا کہ وہ بد چلن ہے اور اپنے آشنا سے ملتی ہے جس پر اس نے فضیلہ بی بی کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی لیکن وہ باز نہ آئی اور گھر سے چلی گئی جب واپس آئی تو رمضان نے فضیلہ بی بی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور خود تھانے میں پیش ہو گیا ۔پولیس یوسف والہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :