بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد کینگروز کھلاڑی کم جملے بازی کریں گے، عوام اور مداحوں کے اعتماد کی بحالی تک جہدوجہد جاری رکھوں گا، ٹم پین

جمعرات 19 اپریل 2018 16:40

میلبورن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد ہمارے کھلاڑی میچز کے دوران مخالف کھلاڑیوں پر جملے بازی کی سطح میں کمی لائیں گے۔ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے سمتھ کو ٹیم کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے ٹم پین کو ٹیم کا قائم مقام کپتان مقرر کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ماضی میں بھی فیلڈ میں جارحانہ انداز کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے لیکن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کلچر میں نظر ثانی شروع کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ٹم پین نے کہا کہ عوام اور مداحوں کے اعتماد کی بحالی میں ہر ممکن کردار ادا کروں گا اور مشن کے حصول تک جہدوجہد جاری رکھوں گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری قیادت میں کھلاڑی دوران میچز جملے بازی اور جارحانہ انداز اپنانے کی سطح میں کمی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :