ایوان بالاء میں قائمہ کمیٹیوںکے قیام کا عمل شروع

قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کے چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی بلا مقابلہ منتخب

جمعرات 19 اپریل 2018 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ایوان بالاء میں قائمہ کمیٹیوںکے قیام کا عمل شروع، قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کے چیئرمین سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی بلا مقابلہ منتخب ، چیئرمین کمیٹی کیلئے نام قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف نے کی ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر آغا شاہ زیب خان درانی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممبران کی مشاورت سے بہترین تجاویز و سفارشات پیش کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق نے اس امید کااظہار کیا کہ تمام ممبران کی مشاورت سے ایجنڈا اور کمیٹی اجلاس کی تاریخ طے کر کے مثبت تجاویز دی جائیں گی ۔ قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا کہ جس خوش اسلوبی سے قائمہ کمیٹیوں کے قیام کا عمل شروع ہے ایوان میں بھی اسی طرح کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلاف شیری رحمان اور سینیٹرز ہدایت اللہ ،شبلی فراز ، ڈاکٹر اسد اشرف، محمد طلحہ محمود ، رخسانہ زبیری ، گیان چند کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر پرویز عباس نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :