ایجیلا میرکل اور میکرون مابین ملاقات، یورپی یونین میں اصلاحات اہم موضوع

فرانس اور جرمنی یورپی یونین سربراہی اجلاس میں مشترکہ منصوبہ پیش کریں گے

جمعرات اپریل 17:53

برلن/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) جرمن چانسلر اینجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر میکرون مابین ملاقات میں یورپی یونین میں اصلاحات اہم موضوع ہیں،،فرانس اور جرمنی یورپی یونین سربراہی اجلاس میں مشترکہ منصوبہ پیش کریں گے۔ غیرت ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں برلن میں ایک ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں یورپی یونین میں اصلاحات کے موضوع پر خاص طور پر بات ہو گی۔ جرمنی اور فرانس جون میں طے شدہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل اصلاحات کا ایک مشترکہ منصوبہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ منگل کے روز ماکروں نے یورپی پارلیمان سے اپنے خطاب کے دوران یورپی معاشی پالیسی سے متعلق اپنی تجاویز پیش کی تھیں۔ تاہم جرمنی میں حکمران اتحاد میں شامل دو سیاسی جماعتوں سی ڈی یو اور سی ایس یو نے اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :