ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ

امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین سے الگ اور تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتا،گفتگو

جمعرات 16 اکتوبر 2025 14:59

ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے امریکی چینل سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات کیلئے دونوں ممالک کے حکام کام کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین سے الگ اور تنازعہ کو بڑھانا نہیں چاہتا۔انکا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن کے درمیان اعتماد کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تنازعہ مزید نہیں بڑھا ہے۔