
جامعہ کشمیرمیں لنکن کارنر کے پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے مفاہمت پر دستخط
تقریب میں وائس چانسلر ، امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی کونسلر فار پبلک افیرز اور یونیورسٹی حکام کی شرکت
جمعرات 19 اپریل 2018 17:56
(جاری ہے)
وائس چانسلر نے امریکی عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سفارت خانہ متحدہ ہائے امریکہ کے عہدیداران کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی قوم اور ملک کی ترقی کے لیے از حد ضروری ہے ہماری یونیورسٹی کے اساتذہ اور طالب علم یونیورسٹی میں تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں ،ْجس کے لئے میں ان کی قدر کرتا ہوں ۔ میں امریکی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دس سال قبل یونیورسٹی میں لنکن کارنر کا قیام عمل میں لایا۔اس کارنر کی وجہ سے تعلیم کے لحاظ سے امریکی ثقافت اور تاریخ کے متعلق ہمارے اساتذہ اور طلبہ کو آگاہی حاصل ہوئی ۔ یہ کارنر یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایک نعمت مترقبہ ثابت ہوئی کیونکہ اس کی مددد سے ہمارے طلبہ کو علم ،ْ وظائف اور تحیقیقی امدادی رقوم حاصل کرنے میں سہولت ہوئی، لنکن کارنر ہماری دو عظیم اقوام کے درمیان دوستی کی ایک یادگار ہے ۔اس سے نا صرف ہمارے طلبہ کو اپنے اپ کو جدید علوم سے آراستہ کرنے میں مدد ملی بلکہ اس نے یونیورسٹی میں علم کے حصول میں آسانی کے لیے تعاون کی فضاء پیدا کرنے میں مددکی ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم آج لنکن کارنر کی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس کی اہمیت کی پیش نظر آج MOUکی تجدید کر کے اس پروگرام کو آگے چلانے کا بندوبست کر رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کے اقدامات سے ان کی دوستی مزید مستحکم ہو گی ، میں اپنے مہما نان گرامی کا ہماری یونیورسٹی میںآنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی کونسلر فار پبلک افیرز مشعل راس بینس نے کہا کہ ہم آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے امریکی سفارتحانہ کے ساتھ کثیر الوقتی تعلق کو قائم رکھا۔لنکن کارنر ہمارے ملک امریکہ اور اسکے لوگوں ،تاریخ ،جیوگرافی ،حکومت کے بارے میں طلبہ کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کارنر امریکن شہریوں کے بارے میں جانکاری اور امریکیوں کے خیالات ے تبادلے کیلئے موثر جگہ ثابت ہوئی ہے۔ ہم پچھلے 11سال سے جامعہ کشمیر کے ساتھ باہمی تعلق کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ہم کوارڈینٹر آمنہ گیلانی اور ان کی ٹیم کے شکرگزار ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل نے کہا کہ لنکن کارنر کے ایم او یو کی تقریب خوش آئند ہے، امریکہ اور آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے درمیان تعلقات اور ان کے فروغ کیلئے لنکن کارنر 11سالوں سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ لنکن کارنر نے یونیورسٹ کے طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اہم کردارادا کیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
کلمہ پڑھ کرحلفا کہتا ہوں کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کبھی بھی تین روپے یونٹ بجلی کا مطالبہ نہیں کیا،راجہ محمد فاروق حیدرخان
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.