ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم نواز اعوان کی کامیاب حکمت عملی

نیلم کے علاقوں کنڈل شاہی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام اور گردو نواح میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کے بڑے بحران پر قابو پالیا ‘احتجاج کو کامیاب مذاکرات میں تبدیل کردیا گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 17:57

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم نواز اعوان کی کامیاب حکمت عملی نیلم کے علاقوں کنڈل شاہی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام اور گردو نواح میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کے بڑے بحران پر قابو پالیا احتجاج کو کامیاب مزاکرات میں تبدیل کردیا۔جاگراں فیز ون سے دو میگاواٹ بجلی حاصل کرلی عوامی حلقوں کا زبر دست خیر مقدم ۔

تفصیلات کے مطابق کنڈل شاہی پاور پراجیکٹ کی بندش کے باعث یونین کونسل کنڈل شاہی میں بجلی کا بڑا بحران پیدا ہوگیا تھا جسکے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر آٹھمقام اور گردو نواح کے دہیاتوں کے عوام کو جاگراں پاور ہائوس سے ایک میگا واٹ بجلی کی سپلائی بھی بند کردی تھی اہلیان علاقہ نے بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج کی کال دی اس سلسلہ میں ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں کنڈل شاہی، سالخلہ، شاہکوٹ، آٹھمقام ، اور گردو نواح کے لوگوں نے احتجاج شروع کردیا محکمہ برقیات کے دفتر پر دھاوا بولا ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نیلم نواز اعوان نے مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرتے ہوئے محکمہ برقیات، پی ڈی اوکے زمہ داران کو موقع پر طلب کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہائوس آٹھمقام میں اہم نوعیت کا اجلاس طلب کیا جس میں ڈپٹی کمشنر ،ایس پی نیلم ، صدر ڈسٹرکٹ بار، صدر نیلم پریس کلب ،اے سی برقیات، ایکسئین برقیات ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی او، ریذیڈنٹ انجنئیر پی ڈی او، ایس ڈی او برقیات، عمائدین علاقہ سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بجلی کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے تجاویز کو زیر غور لایا گیا عوامی دبائو پر محکمہ برقیات اور پی ڈی او نے باہمی مشاورت کے بعد معاملہ فوری یکسو کردیا،محکمہ برقیات اور پی ڈی او کے اہلکاروں سے کامیاب مزاکرات اور تحریری معاہدے کے بعد جاگراں فیز ون سے دو میگاواٹ بجلی حاصل کرلی یونین کونسل کنڈل شاہی، یونین کونسل شاہکوٹ سالخلہ، بلدیہ آٹھمقام اور گردو نواح کے علاقوں کو جاگراں فیز ون سے بجلی کی سپلائی فراہمی کا عمل شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سرگن پاور پراجیکٹ سے ایک میگاواٹ بجلی لوات،نگدر،نیلم اور کیرن کو فراہمی کا عمل ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوجائے گااور لوئر نیلم یونین کونسل باڑیاں ،اشکوٹ میں نوسیری گرڈ اسٹیشن سے 02میگاواٹ بجلی کی سپلائی فراہمی کا عمل بھی ماہ مئی کے پہلے ہفتے شروع کیا جائے گا ۔محکمہ برقیات اور پی ڈی او کی طرف سے تحریری معاہدے کے بعد جاگراں فیز ون سے 02میگاواٹ بجلی فراہم کردی گئی۔عوامی حلقوںکی ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل نواز اعوان اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد

متعلقہ عنوان :