ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلہ 25 اپریل کو ہوگا

جمعرات 19 اپریل 2018 18:12

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ’’علامہ اقبال شیلڈ‘‘ انٹر یونیورسٹی اردو اور انگریزی مباحثے 25 اور 26 اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ہونے والے دو روزہ مباحثے میں ڈائو یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات حصہ لیں گے۔ اردو مباحثے کا موضوع ’’علامہ اقبال کا مصرعہ، افراد کے ہاتھوں میںہے اقوام کی تقدیر‘‘ جبکہ انگریزی مباحثے کا موضوع "Rise above sectional interests and private ambitions" دیا گیا ہے۔