حکومت کی طرف سے گند م خرید ٹارگٹ کو ہرصورت حاصل کیا جائیگا‘ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 19 اپریل 2018 18:31

عارفوالا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت محکمہ خوراک ایک لاکھ پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم خرید کرے گا‘ محکمہ مال اور محکمہ خوراک ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کسانوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ‘ حکومت کی طرف سے گند م خرید ٹارگٹ کو ہرصورت حاصل کیا جائیگا‘ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور نے گندم خرید سنٹر عارفوالا میں جائزہ لینے کے بعد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ‘انہون نے کہا کہ تمام گندم خرید مراکز پر کسانوں کو مناسب طریقے سے رہنمائی اور سہولیات فراہم کی جائیں ‘اس موقع پر اے سی عارفوالا الطاف حسین انصاری ، ڈی ایف سی قسور مبارک ودیگر بھی موجودتھے۔