ایڈیشنل سیشن و سول جج کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ

اسیران کی رہائی کے احکامات

جمعرات 19 اپریل 2018 18:31

سرگودھا۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا محمد فہیم اورسول جج یاسر حفیظ نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا، اس موقع پر جیل گارڈز کے چاک و چو بندد ستے نے انہیںسلا می پیش کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد انجم شاہ ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹیو)، مظہر اقبال اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ( جوڈیشل) جاوید رشید تھے ، انہوںنے جیل کی خواتین اسیران ، نو عمر وارڈ، سزائے موت بلاکس اور ہسپتال کا دورہ کیا اور اسیران کے مقدمات بارے معلومات حاصل کیں اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا، اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث11اسیران کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :