اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد کا مختلف بازاروں کا دورہ

جمعرات 19 اپریل 2018 18:34

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد نے چارسدہ کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام دکانداروں کو خبردار کیا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات کو جمع نہ کریں۔ فٹ پاتھ کو پیدل چلنے والوں کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوام کو آنے جانے میں تکلیف نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تنگی روڈ پر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے نئے فٹ پاتھس کی تعمیر کے کام کا معائنہ کیا اور کام کے حوالے سے ان کو ضروری ہدایات دی۔