ْڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ سیزن ، خیبر ازمری اور فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز نے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

ْڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ سیزن ، خیبر ازمری اور فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) یوتھ گلیم ویلفیئر آرگنائزیشن اور ڈی سی پشاور کے تعاون سے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ڈی ایچ اے پشاور کرکٹ لیگ میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔

(جاری ہے)

پہلا میچ دھمیال تھنڈرز اور خیبر ازمری کے درمیان کھیلا گیا جس میں دھمیال تھنڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 147رنز بنائے جب کہ ان کے 7کھلاڑی آئوٹ ہوئے جواب میں خیبر ازمری کی ٹیم نے 9اوورز میں97رنز بنائے اور ان کے 2کھلاڑی آئوٹ اور بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت خیبر ازمری کی ٹیم نے دھمیال تھنڈرز کی ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے ۔

جب کہ دوسرے میچ میں فوڈ سیفٹی سٹرائیکرز نے ڈی سی سرکار کی ٹیم کو ہرایا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈی سی سرکار کی ٹیم نے 106رنز بنائے جواب میں فوڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے 15ویں اوور میںمطلوبہ ہدف پورا کر کے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :