مچل سٹارک نے ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویرات کوہلی کو صفر پر آوٹ کرکے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

سٹارک انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے بعد کوہلی کو دو بار صفر پر آؤٹ کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 19 اکتوبر 2025 16:45

مچل سٹارک نے ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویرات کوہلی کو صفر پر آوٹ ..
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اکتوبر 2025ء ) آپٹس اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کرنے کے لیے شاندار ڈیلیوری کی اور آسٹریلیائی سرزمین پر ہندوستانی اسٹار کو پہلی مرتبہ ون ڈے کرکٹ میں صفر کی خفت سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے خود کو ابتدائی دباؤ میں پایا جب کپتان روہت شرما 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر چوتھے اوور میں 13-1 کے سکور کے ساتھ جوش ہیزل ووڈ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

 
کوہلی نمبر 3 پر آئے لیکن سٹارک کی بال پر بیک ورڈ پوائنٹ پر کوپر کونولی کو کیچ دیکر آٹھ گیندوں پر بغیر کوئی رن سکور کیے چلے گئے ۔
 
اس وکٹ کے ساتھ ہی سٹارک انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں کوہلی کو دو مرتبہ صفر پر آؤٹ کرنے والے دوسرے باؤلر بن گئے۔

متعلقہ عنوان :