پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکی3نئے ممبران کی تعیناتی کے احکامات

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء)خیبرپختونخواحکومت نے محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی3نئے ممبران کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرشکیل قادرخان کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیئے کے مطابق صوبائی حکومت نے پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے 3نئے ممبران کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جن میںصنعتی شعبے کے ماہرسلیم خان، توانائی شعبے کے ماہرین ارباب خدادادخان اور سید مصورشاہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پیڈوبورڈ آف ڈائریکٹرزکے تین سابقہ ممبران جن میںسنیٹرنعمان وزیر،روحیل محمد اورانجینئرلطیف خان کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد پیڈوبورڈ کے تین نئے ممبران کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔