ڈیرہ اللہ یار ،زمینو ں پر قبضے کیخلا ف عمرانی برادری کے افراد کا احتجا ج

جمعرات 19 اپریل 2018 18:42

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) ڈیرہ اللہ یار میںزرعی زمینو ں پر قبضے کیخلا ف عمرانی برادری کے افراد کا احتجا ج عمرانی قبا ئل کے افراد نے زمینو ںپر قبضے کیخلا ف نیشنل پر یس کلب میں احتجا ج کرتے ہوئے عمرانی قبائل کے مختلف طائفوں کے افراد محمد نواز صوبھانی ،فضل پریانی ،نیاز بھریانی ،قمبر نوتکانی ودیگر نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر محمد صادق عمرانی لینڈ مافیا کا سرغنہ بن چکا ہے انہوں نے اپنے بھائیوں کی مدد سے قبیلے کے 12افراد کو قتل کراکر انکی زمینوں پر قبضہ کر لیا ہے پولیس اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے زمینوں کے کھاتے تبدیل کرکے جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ا ب تک مختلف طائفوں کے 380کھاتے تبدیل کر لیے گئے ہیں چیف جسٹس ہائی کورٹ اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت اعلی حکام بربریت کے خلاف اقدامات اٹھائیں ان کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر محمد صادق عمرانی اور ان کے بھائی عبدالستار عمرانی نے ہمارا جینا محال کردیا ہے زمینوں پر ناجائز قبضہ کرکے پولیس کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جس سے عمرانی کے شریف لوگ تنگ ہو کر نقل مکانی کررہے ہیں جبکہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے 380کھاتے تبدیل کر لیے گئے ہیں اور سلسلہ تاحال جاری ہے اس زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر قتل چوری سمیت دیگر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ہیں حالانکہ جن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ان میں بیشتر سرکاری ملازمین ہیں کیا سرکاری ملازمین قانون اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں یہ سراسر ظلم ہے ہم ان کے مقدمات سے گھبرانے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم اپنی آبائو اجداد کی زمینوں کو قبضہ کرنے دینگے ان کا کہنا تھا کہ برادری کے غریب لوگوں کیلئے آواز اٹھانے پر میرے خلاف 11جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے لیکن معزز عدالت نے ان جھوٹے مقدمات سے مجھے باعزت بری کردیا انہوں نے عدالت عالیہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد صادق عمرانی اور ان کے ظالم بھائی عبدالستار عمرانی کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ورنہ مختلف مراحل میں احتجاجی عمل کا آغاز کیا جائے گا ۔