راجہ نصیر احمد خان کا وزیر بلدیات بننے کے بعد سہنسہ پہنچنے پر شاندار استقبال

کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورپھولوں کی پتیاںنچھاورکیں

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

کوٹلی /سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) راجہ نصیر احمد خان کا وزیر بلدیات بننے کے بعد سہنسہ پہنچنے پر ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں نے ہولاڑ،پوٹھہ، برانڈا اور دیگر مقامات پر فقید المثال استقبال کیا ،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورپھولوں کی پتیاںنچھاورکیں، ہولاڑ سے سہنسہ تک سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ کی شکل میں وزیر بلدیات کو سہنسہ لایا گیا جبکہ راستے میں جگہ جگہ عوام نے ان کی گاڑی پرپھول نچھاورکئے اور شیر آ یا شیر آ یا کہ نعرے لگائے، سہنسہ چوک میں زبردست آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے اور جو ذمہ داریاں سونپی ہیں اس پر پورا اترنے اور انہیں ادا کرنے کی کوشش کرونگا اہلیاں سہنسہ کی جانب سے مثالی استقبال پر شکر گزار ہوں۔

متعلقہ عنوان :