پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، ‘ 87لیٹرشراب و 2پسٹل برآمد

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

ساہیوال۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کے چھاپے ‘87لیٹرشراب و2پسٹل برآمد ‘مقدمات درج ، تفصیل کے مطابق ڈی پی او عاطف اکرام کی ہدایت پر پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 59/GDمیں احمد علی سے 32لیٹرشراب ‘ظہور سے 31لیٹرشراب اور 120/9-Lمیں ظہور احمد سے 24لیٹر شراب برآمد کرلی ‘ اسی طرح پولیس نے 126/9-Lمیں مظہر اقبال سے پسٹل اور بابے والا چوک میں اسد ظہور سے پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرلیں ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :