مر اکز خر ید اری گندم پر مو جود کو آرڈینیٹرزکا شتکاروں سے مکمل تعاون کریں ، علی اکبر بھٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 19:24

وہاڑی۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ مر اکز خر ید اری گندم پر موجود کوآرڈینیٹرز اور دیگر عملہ کا شتکاروں سے مکمل تعاون کرے، کسا نوں سے خو ش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور درخواست و صولی اور انکا اندراج تیزرفتاری سے کیا جائے تاکہ کا شتکاروں کو کسی دشواری کا سا منا نہ کر نا پڑے ، تمام متعلقہ افسران بہتر ین انداز سے اپنی خد مات سر انجام دیں، انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپنے آفس میں گندم کی خر یداری کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔