پشاور،ہا ئپر مال رنگ روڈ گرانفروشی پر منیجرز گرفتار

جمعرات اپریل 19:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے ہا ئپر مال کے منیجرز کو گرانفروشی پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین نے ہائپر مال رنگ روڈ میں مختلف سٹالز کی چیکنگ کی۔ کاروائی کے دوران سبزی وپھلوں اور مرغیوں کے ریٹ سرکاری ریٹ سے بہت زیادہ پا ئے گئے جبکہ بیکری اشیاء کے ریٹ بھی سرکاری ریٹ سے زیادہ تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زنے سرکاری نرخ نامہ کی غیر موجودگی اور من مانے نرخ وصول کر نے پر منیجرز کو گرفتار کر لیا۔جبکہ انھوں نے مزید کاروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر مختلف ریسٹورنٹس اور دیگر کی چیکنگ کی کاروائی کے دوران صفائی ناقص صورتحال،گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامہ نہ ہونے پر مزید 19 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں ریسٹورنٹس مالکان،بیکری و سویٹس مالکان ، نانبائی، جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ عنوان :