
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام بہت پیچیدہ ، اس کو آسان بنایا جائے ،ایف پی سی سی آئی
جمعرات 19 اپریل 2018 19:30

(جاری ہے)
حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرئے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے ریجنل آفس میں بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ سال رواں کے ابتدائی نو ماہ میں بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں نے 14.6 ارب ڈالر بھجوائے ہیں جو گزشتہ سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران بھجوائی گئی ترسیلات سے 3.5 فیصد زیادہ ہیں۔ انہی نو ماہ کے دوران برآمدات 17.1 ارب ڈالر رہی ہیں جو ترسیلات سے صرف ڈھائی ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ اگر ترسیلات کے شعبہ کو توجہ دی جائے تو یہ برآمدات سے بڑھ سکتی ہیں جن پر حکومت یا سرمایہ کاروں کا کوئی خرچہ بھی نہیں آتا جبکہ برآمدات میں اضافہ پر بھاری سرمایہ کاری کرنا پڑتی ہے۔انہوںنے کہا ہے کہ پروٹیکشن آف اکنامک ریفارمز ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نان فائلرز پر فارن کرنسی اکائونٹ رکھنے پر پابندی کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔نان فائلرز اب کسی بھی ذریعے سے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز نہیں کر سکیں گے جس سے فارن کرنسی اکائونٹس کا غیر قانونی استعمال بند ہو جائے گا۔ اس سے ملک سے ڈالر کے فرار اور کالے دھن کو سفید کرنے کے سلسلہ کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔ عرفان یوسف نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب میںپانی کی کمی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے ،اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بجٹ کے عمل کو زیادہ بہتربنانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ ہونا چاہیے۔تاکہ سرمایہ کاروں کو ملکی پالیسوں کے بارے میں آگاہی ہو،جب تک سالانہ بجٹ میں سسپنس رہیگا تو صورتحال بہتر ہونے امکانات بہت کم ہیں۔دنیا بھر میں ایز آف ڈوئنگ بزنس میں پاکستان درجہ بندی میں بہت پیچھے ہے جب تک اس درجہ بندی کو بہتر نہ بنایا گیا بیرونی دنیا سے سرمایہ کار نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوٹل آڈٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی احسن اقدام ہے کیونکہ اب آڈٹ کا سامنا کرنے والے تاجروں کو اگلے دو سال تک آڈٹ لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا جو ایک بڑا ریلیف ہے جسکے لئے حکومت کے شکرگزار ہیں۔
مزید تجارتی خبریں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.