جنوبی جاپان میں آتش فشاں پہاڑنے لاوااگلناشروع کردیا

مقامی لوگوں کو پہاڑکی طرف نہ جانے کی وارننگ

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) جنوبی جاپان میں جمعرات کے روزآتش فشاں پہاڑنے لاوااگلناشروع کردیا،جس کے باعث بھاپ اورہوامیں سینکڑوں میٹردورتک راکھ پھیل گئی ،جیساکہ حکام نے مقامی لوگوں کوخبردارکیاہے کہ وہ پہاڑکی طرف نہ جائیں ۔ محکمہ پولیس کے ایک عہدیدارماکوتوسائیتونے بتایاکہ اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ کرشماگروپ آتش فشاں پہاڑوں کے حصے ماؤنٹ لوکے نزدیک آتش فشاں پہاڑکے لاوااگلنے سے چٹانیں سڑکناشروع ہوگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے صحافیوں کوبتایاکہ اس بات کاامکان ہے کہ آتش فشاں مزیدتیزہوگی اورلوگوں کوخبردارکیاکہ وہ اس سے دوررہیں ،کیونکہ بڑے پیمانے پرراکھ پھیل سکتی ہے ۔ جاپان کے محکمہ موسمیات اورمقامی میڈیاکی طرف سے جاری ہونے والی تصاویرمیں گہری سفیداوربورے رنگ کی راکھ پہاڑکے کئی حصوں سے اڑتے ہوئے دکھائی گئی ہے ۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہائیڈسوگاکاکہناہے کہ فوری طورپرکسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں اورمزیدکہاکہ حکومت جانی ومالی نقصان سے بچنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے

متعلقہ عنوان :