برازیل، چوروں نے ملازمین کے روپ میں ہوائی اڈے سے ایک ملین ڈالر مالیت کے سیل فونز چرا لئے

جمعرات 19 اپریل 2018 19:41

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) برازیلی چوروں نے ملازمین کے روپ میں ریوڈی جنیرو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک ملین ڈالر مالیت کے سیل فونز چرا لئے ،یہ رپورٹ گلوبو ٹیلی ویژن نے گزشتہ روز دی ہے۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے گلوبو نے کہا ہے کہ ان افراد کو سیکورٹی کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے،جنہوں نے سامان بردار جہازوں کے ملازمین کے علاقے میں عام طور پر استعمال ہونے والی وردیاں پہنی تھیں ، جب وہ اتوار کو گالیو بین الاقوامی اڈے میں داخل ہوئے۔

گینگ جو کہ مسلح تھا،کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ اس نے سامسنگ گلیکسی ایس9فونز کو ایک افلات زدہ علاقے ریوفاویلا کے قریب میری کے مقام پر چھپا دئیے،یہ بات رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔تین مجرم آسانی سے کارگو ٹرمینل میں داخل ہوئے اور انہوں نے ایک ملین ڈالر کی لاگت کے جدید جنریشن کے سیل فون چرا لئے،یہ بات ریو ٹرانسپورٹ بزنسز یونین کے سیکورٹی سربراہ ویلاسیو مورا کے حوالے سے نشریاتی ادارے گولوبو نے بتائی

متعلقہ عنوان :