ترکی،ناکام فوجی بغاوت سے تعلق میں 3000فوجی اہلکاروں کو برخاست کیا جائیگا ،حکام

جمعرات 19 اپریل 2018 19:44

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ترک حکام جلد تقریباً 3000فوجی اہلکاروں کو 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت کی تحریک سے تعلق رکھنے کے الزام میں برخاست کریں گے،یہ بات ایک حکومتی وزیر نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

ترک وزیر دفاع نورتن سانکلی نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے مسلح فورسز میں تقریباً’’ 3000رکنی مضبوط سٹرکچر‘‘ معلوم کیا ہے،یہ رپورٹ سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے دی ہے۔ آنے والے دنوں میں انہیں ایمرجنسی حکم نامے کے ذریعے برخاست کیا جائے گا۔ ہم نے وزارت عظمیٰ کو کاغذی کارروائی بھیجی ہے،یہ بات سانکلی نے وزارت عظمیٰ کو بتائی۔ ترکی نے 15جولائی2016ء کو صدر رجب طیب اردوان کی معزولی کیلئے ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پانچ روز بعد ایمرجنسی نافذ کی تھی

متعلقہ عنوان :