راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی، 9 ملزمان گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 20:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) راولپنڈی پولیس نے سی پی او کی خصوصی ہدایت پرمنشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے جہانگیر سی200گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے 1300 گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے تجمل سی130گرام چرس، تھانہ بنی پولیس نے روبینہ سی1100گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے وقاص سی 212گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے 09بوتل شراب، تھانہ بنی پولیس نے ٹیمپرڈ شدہ گاڑی برآمد کی جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کرایہ دار انوار اور شیر علی کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔